اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی پُرامن رہے گی، سپریم کورٹ میں یقین دہانی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران پر امن رہنے اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تحریک انصاف نے ایک تحریری یقین دہانی سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف حکومتی جبر جاری ہے، جمہوریت کی بقا کے لیے عدالت کو یقین دہانی کرا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف پرامن رہے گی۔

تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمپئین اور انتخابات والے دن پُرامن رہیں گی تو پی ٹی آئی پرامن رہے گی اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی پُرامن رہے گی، اگر کسی قسم کے ہتھیاروں اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہو۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صرف ان جگہوں پر جلسے اور ریلیاں نکالے گی جہاں سیکیورٹی کی یقین دہانی ہوگی۔