اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے ایک ساتھ انتخابات کے کیس کی 27 اپریل کو ہونیوالی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے ، عدالت کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت نہیں کی گئی تاہم عدالت معاہدے کے لیے سیاسی جماعتوں کی رضاکارانہ کوشش کو سراہتی ہے۔ اپنے حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو انتخابات سے متعلق فیصلہ اپنی جگہ موجود ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔