آزادکشمیر میں پاکستان کی ٹیلی کیمونیکشن کمپنیوں کی کھلے عام لوٹ مار جاری

رنگلہ(نماٸندہ خصوصی)آزادکشمیر میں پاکستان کی ٹیلی کیمونیکشن کمپنیوں کی کھلے عام لوٹ مار جاری ،انتظامیہ خاموش تماشاٸی بنی ہو ٸی ہے،جبکہ ان سے ہوچھنے والا کوئی نہیں عرصہ دراز سے ٹیلی نار زونگ سمیت تمام کمیونیکشن کمپنیوں کی سروسز انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہے۔ رنگلہ دھیرکوٹ کھاوڑہ کے علاقوں سمیت آزادکشمیر بھر سے کروڑوں روپے روزانہ کی بنیاد ہر کمانے والی ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں کی سروس انتہائی غیر معیاری ہیں صارفین انتہائی مشکلات کا شکار انٹرنیٹ سروس اور کال سروس انتہا ٸی ناقص اور غیر معیاری جس کی وجہ لوگوں کو انتہائی پریشانی کاسامنا ہے۔مہنگے داموں پیکیجز خریدنے کے باوجود بھی صارفین انٹرنیٹ کی ضررت کو پوری نہیں کر پا رہے۔آج کے دور میں انٹرنیٹ بنیادی ضرورت ہے۔تمام شعبہ جاتا میں انٹرنیٹ کا استعمال عام ہے۔ بجلی بند ہوجانے پر سروس مکمل طور پر معطل ہو جاتی ہے۔ فور جی کے پیسے دے کر 2جی کے برابر انٹرنیٹ سپیڈ نہیں ملتی۔ اس وقت آزادکشمیر اربوں روپے زرمبادلہ کمانے والی ان کمپنیوں کے آزادکشمیر میں نیٹ پیکجز اور دیگر سروس کے ریٹ پاکستان بھرسے زیادہ ہیں۔لیکن سروس ہونے کےبرابرہے۔نہ صرف انٹرنیٹ بلکہ کال کی سروس بھی انتہاٸی ناقص ہے ،ایک کال کر نے کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑھتا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے آزادحکومت اس حوالہ سےا قدامات کرے ان تمام کمپنیوں کو کشمیر بدر کیا جاے۔عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ ہم سے ظلم بند کیا جاۓ ہم مہنگے داموں پکیجز خریدتے ہیں لیکن سروس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ضروری کام بھی نہیں ہو پاتے جس کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔عوام علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جدید دوع کی بنیادی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ۔کمپنیوں کے زمہ داران سے اس حوالے سے پوچھا جاۓ اور سروس بہتر نہ کرنے پر کشمیر بد ر کیا جاۓ۔ ۔عوامی حلقوں صارفین کا کہنا ہے ان کمیونکیشن کمپنیوں نے معیار ٹھیک نا کیا تو سخت احتجاج کرنے ہر مجبور ہوں گے