آئی ایس آئی دفتر حملہ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کا امکان

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے الزام میں آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں حساس ادارے آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے مرکزی ملزمان پر آرمی ایکٹ کے تحت کیس کے اندراج کا امکان ہے۔دفتر پر حملے کا الزام پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی، فیض اللہ کموکا، صاحبزادہ حامد رضا، بلال اشرف بسرا، ڈاکٹر اسد معظم، جنید افضل ساہی، حسن ذکا خان نیازی، حاجی ایاز ترین خان اور دیگر پر ہے، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کی تیاری کی جا رہی ہے۔