سلمیٰ ظفر نے کس شرط پر شوہر کی دوسری شادی کرائی؟ حیران کن انکشاف

پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر عاصم کو افیئرز کے بجائے دوسری شادی کرنے کی اجازت دی اور بچوں کو بھی اس فیصلے پر راضی کیا۔سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ ان کی شادی 18 سال کی عمر سے پہلے ہوگئی تھی۔ ان کا کہنا تھا، ’’میرا شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا، ساس نے مجھے گھر چلانے کا ہنر سکھایا، آج جو بھی ہوں انہی کی بدولت ہوں۔‘‘اداکارہ نے بتایا کہ جب شوہر کی دوستیوں کے بارے میں معلوم ہوا تو ابتدائی چند ماہ بہت مشکل تھے۔ لیکن پھر انہوں نے سسر سے بات کی اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا۔ سلمیٰ کا کہنا تھا، ’’میں نے عاصم سے کہا کہ دوستیوں کے بجائے نکاح کریں۔‘‘سلمیٰ ظفر نے اپنے بچوں کو بھی اس فیصلے کے لیے خود قائل کیا۔ انہوں نے بچوں کو سمجھایا کہ اگر وہ اپنے والد کو صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس شادی کے لیے راضی ہونا ہوگا۔ ان کے بیٹے نے کہا کہ اگر وہ رونے کا وعدہ نہ کریں تو وہ اس شادی کے لیے تیار ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے شوہر کی دوسری شادی کے بعد سوتیلے بیٹے کو بھی اپنی اولاد جیسا پیار دیا۔ اور آج ان کی تین نہیں بلکہ چار اولادیں ہیں، اور ان کے درمیان سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔