دبئی ( بیورو رپورٹ) پاکستان شوبز کے اسٹارز پردہ اسکرین پر تو خوب جھلماتے ہیں مگر اب شارجہ کے تاریخی کرکٹ میدان میں بھی پاکستانی شوبز اسٹارز خوب جگمگائے ۔ تاریخی گراونڈ میں نمائشی ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سجا تو سننسی خیز اور دل کی دھکڑکنوں کو تیز کر دینا والا معرکہ سر کرلیا۔ پاکستان شوبز کے اسٹارز پر مشتمل کرکٹ ٹیم “ شوبز الیون” نے دبئی کی اوورسیز کرکٹ ٹیم میگ اسپورٹس الیون کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دی۔ شوبز الیون کے کپتان اسٹار ایکٹر فیصل قریشی تھے جبکہ میگ اسپورٹس کی قیادت متحدہ عرب امارات کی کامیاب کاروباری اور سماجی شخصیت ملک منیر اعوان نے کی۔ نمائشی میچ میں پاکستان شوبز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز بنائے مگر ہدف کے تعاقب میں میگ اسپورٹس کے بلے باز کبھی بازی لے جانے لگتے تو شوبز اسٹارز کے بالرز اور فلیڈرز آہنی دیوار ثابت ہوتے۔ شارجہ کے میدان میں لحمہ لحمہ میں صورتحال کی تبدیلیوں نے میچ کو انتہائی سنسنی خیر بنا دیا اور آخری لحمات میں شوبز فلیڈر نے نہایت مشکل کیچ لیکر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ شوبز کی فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعامات دیئے گئے ۔ شوبز الیون کپتان فیصل قریشی نے وننگ ٹرافی وصول کی۔ فیصل قریشی نے کہا کہ شارجہ کے میدان میں کھیل کر لطف دوبالا ہوگیا اور جیت نے حوصلے بلند کردئیے۔ انھوں نے کہا کہ شوبزالیون کی سنسنی خیز جیت نے ساری تھکن ختم کردی۔ جبکہ میگ اسپورٹس کے کپتان ملک منیر اعوان نے کہا کہ اُن کی ٹیم کی جیت یقینی تھی مگر شوبز اسٹارز کی تیاریاں اور فلیڈرز شاندار رہے۔ انھوں نے شوبز اسٹارز کو مبارک باد دی۔ پاکستان شوبز اسٹارز الیون کی طرف سے معروف اسٹار کپتان فیصل قریشی، عظیم ڈار، اعجاز اسلم، سمیع خان، دانیال ارشد، جنید خان، فہیم عباس، کامران خان، محسن عباس حیدر، ارباز خان، آغا شیراز اور دیگر ٹیم کا حصہ تھے۔نمائشی میچ کو اے ڈی پروڈکشن، میگ اسپورٹس اور دی کانسیپٹ کے تعاون سے شارجہ کے میدان میں سجایا گیا۔اس موقع پر شوبز اسٹارز کے عظیم ڈار اور دانیال ارشد نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹکرا انتہائی دلچسپ رہا کیونکہ شوبز الیون نے اچھا ٹارگٹ اسکور بورڈ پر سجایا تھا مگر میگ اسپورٹس نے جارحانہ اننگز کھلیں مگر شوبز الیون کے بالرز نے اس کا دفاع کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا.اس کے ساتھ ساتھ اے ڈی پروڈکشن کے سی ای او عظیم ڈار نے نے کہا کہ شائقین کو اب کرکٹ کے میدانوں میں پڑوسی ملک بھارت اور دیگر ممالک کے شوبز اسٹارز اور اپنے پسندیدہ اسٹار کرکٹرز کو بھی کرکٹ کے میدان میں ایکشن میں دیکھیں گے۔



