سری لنکا کے تشارا پریرا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔پاکستان سری لنکا ون ڈے میچز 27 ،29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی ٹونٹی میچز 5،7،9، اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہیں تاہم سری لنکن آل راﺅنڈر تھیسارا پریرا دورہ پاکستان کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کا اعلان متوقع ہے جس کے لیے بورڈ کرکٹرز سے رضامندی لینے میں مصروف ہے تاہم تشارا پریرا نے دورہ پاکستان کے بجاے کیربئین پریمئیر لیگ کو ترحیح دی۔
واضح رہے تشارا پریرا اس سے پہلے بھی پاکستان آنے کے حوالے سے پچکچاہٹ کا شکار تھے۔پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے پہلے سے طے شدہ پروگرام کو تبدیل کرتے ہوئے پہلے محدود اوورز کے میچز اور بعد میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
پی سی بی کی خواہش تھی کہ وہ سری لنکا کی 2 ٹیسٹ میچزمیں میزبانی کرے مگر ایس ایل سی سینئر فارمیٹ کیلئے ٹیم بھیجنے پر راضی نہیں ہوا۔یاد رہے کہ 2009 ءمیں سری لنکن ٹیم پر ہی لاہور میں دہشتگرد حملہ ہوا تھا جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نوگو ایریا بن گیا، ان 10 برس کے دوران زمبابوے (2015ء)، ورلڈ الیون (2017ء)، سری لنکا (2017ء) اور ویسٹ انڈیز (2018ء) نے وائٹ بال کی کرکٹ کیلئے پاکستان کا رخ کیا۔