قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی سری لنکا کے خلاف ڈبل سینچری داغ دی۔
کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اوپنر عبداللہ شفیق نے 326 گیندوں پر 201 کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
عبداللہ شفیق ملک سے باہر سینچری اسکور کرنے والے ساتویں بلےباز بنے ہیں جبکہ اسے قبل سعود شکیل، محمد حفیظ، عابد علی، اظہر علی، عامر سہیل اور محسن خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
اس سے قبل گال ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 270 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔