دوسرا ون ڈے؛ 227 رنز پر افغانستان کی پہلی وکٹ گرگئی

افغانستان نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 43 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 247 رنز بنالیے۔

ہمبنٹوٹا میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں افغان اوپنرز شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ افغانستان کی پہلی وکٹ چالیسویں اوور میں 227 رنز پر گری جب ابراہیم زادران 80 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھی کارکرگی دیکھانا چاہتے ہیں، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پہلے ون ڈے میں ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ ریاض حسن اور شاہد کمال کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 5 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم کامیاب رہی۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسن، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، شاہد کمال، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔