ایشیا کپ؛ بھارت کیخلاف شاندار آغاز کے بعد نیپال کی ٹیم لڑکھڑا گئی

پالیکیلے: ایشیا کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت کے خلاف نیپال کے 156 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

نیپالی ٹیم نے بیٹنگ کا شانداز آغاز کیا تاہم پہلی وکٹ 65 رنز پر گر گئی جبکہ 77 رنز دوسرا کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔ نیپالی ٹیم کی تیسری وکٹ 93 رنز اور چوتھی وکٹ 101 رنز پر گری۔

پانچویں وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے گئے لیکن یہاں اوپنر آصف شیخ 58 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
بھارتی ٹیم نے فیلڈنگ کے دوران تین کیچز بھی چھوڑے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پالیکیلے میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ کھیل کے دوران بارش کا امکان ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔بھارتی ٹیم نے جسپریت بھمرا کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بھارت کی ٹیم

کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔

نیپال کی ٹیم

کپتان روہت پوڈیل، کشال بھرٹیل، آصف شیخ، سومپال کامی، گلشن جھا، بھیم شرکی، دیپیندر سنگھ ایری، کشال مالا، سندیپ لامیچھانے، کرن کے سی اور للت راج بنشی۔