پاکستانی کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی مناسلو سر کر لی۔
پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا، شہروز کاشف اس بار 8163 میٹر بلند چوٹی کی ’’ریئل سمٹ‘‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
شہروز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے، نوجوان کوہ پیما نے 2021 میں پہلی بارماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا تاہم بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا رئیل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے جس کے بعد شہروز کاشف نے مناسلو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔