اسلام آباد: پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 163 میٹر بلند مناسلو چوٹی سر کر لی۔
نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ انکا مشن 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے کا ہے۔
کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سمیت اب تک براڈ پیک، انپورنا، لوہٹسے، گشربروم 1، گشربروم II، نانگا پربت اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکی ہیں۔
نائلہ کیانی کو مئی میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔