پونے: ورلڈ کپ 2023 کے 30ویں میچ میں افغانستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے اور اسکے 139 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر دموتھ کرونا رتنے 15 رنز بنا کر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان کوشل مینڈس اور اوپنر پاتھم نسانکا کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز میں بنے لیکن پاتھم نسانکا 46 رنز بنا کر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔کپتان کوشل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرما کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 50 رنز بنائے گئے لیکن یہاں کپتان 39 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سدیرا سمارا وکرما اور چارتھ اسالنکا چوتھی وکٹ کی شراکت میں محض 5 رنز کا ہی اضافہ کر سکے، مجیب الرحمان نے سدیرا سمارا وکرما کی وکٹ حاصل کی۔چارتھ اسالنکا اور دھننجایا ڈی سلوا اسوقت وکٹ پر موجود ہیں جبکہ 29 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔
ٹاس
سری لنکن ٹیم میں بلے باز دموتھ کرونا رتنے اور بولر دشمنتھا چمیرا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ افغان ٹیم نے اسپنر نور احمد کی جگہ فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی کو شامل کیا ہے۔
افغان کپتان کے مطابق پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ شام میں اوس پڑنے کا امکان ہے۔ سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے کیونکہ پچ بلے بازی کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔
سری لنکا الیون
دموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، کپتان کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا۔
افغانستان الیون
رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، کپتان ہشمت اللہ شاہدی، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی۔