کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظبی ٹی 10 کے 7 ویں سیزن کی تیاریاں مکمل

اس سال ابوظبی ٹی 10 کے 7 ویں سیزن کا ٹائٹل مورس ویل سمپ آرمی ہی اپنے نام کرے گی،معین علی

ہمارے پاس میچ وننگ کھلاڑی ہیں اورٹیم بہت متوازن ہے،کپتان سمپ آرمی معین علی

ورلڈ کپ میں انلگینڈ نے بہت ہی مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے،معین علی

28نومبر کو شیخ زید اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کھیلا جائے گا

دبئی (نمائندہ خصوصی) کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظبی ٹی 10 کے 7 ویں سیزن کی تیاریاں مکمل اورشیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔۔گزشتہ روز مورس ویل سمپ آرمی کے کپتان اور انگلینڈ کے اسٹارآل راؤنڈر معین علی نے پریس کانفرنس میں ٹی 10 کے 7ویں سیزن کے ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔28 نومبر کو ابوظبی کے اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کھیلاجائے گا،اس سال ابوظبی ٹی 10 کے 7 ویں سیزن کا ٹائٹل مورس ویل سمپ آرمی ہی اپنے نام کرے گی۔۔۔ مورس ویل سمپ آرمی کے کپتان معین علی پرامید ہیں اس کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔۔ابوظبی ٹی 10 میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہیں 28 نومبر کو شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کی جنگ کا آغاز ہوگا۔۔معین علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں ان کی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی۔۔ہم جیت کے قریب تھے لیکن بدقسمتی سے ٹائٹل اپنے نام نہ کرسکے۔۔اس بار ہم پرامید ہیں کہ اچھا کھیل پیش کرکے ٹرافی جیتیں گے۔۔

۔پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس میچ وننگ کھلاڑی ہیں۔۔ٹیم بہت متوازن ہے۔ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی خراب کارکردگی

پر بات کرتے ہوئے معین علی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گی۔۔ہماری ٹیم نے بہت ہی مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے۔۔ہم ہرشعبہ میں ناکام ہوئے ہیں۔۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور گزشتہ سیزن کی رنر اپ نیو یارک اسٹرائیکرز کے درمیان 28 نومبر کو کھیلا جائے گا ، سیزن 7 میں ناردرن واریئرز، مورس ویل سمپ آرمی، دہلی بلز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریوز بھی شرکت کررہے ہیں۔سیمپ آرمی کے اونر رتیش پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز کو بڑا کررہے ہیں۔۔امریکا اور زمبانوے میں ہونے والے ٹی 10 ٹورنامنٹ میں بھی ان کی ٹیم حصہ لے چکی ہیں۔۔

لیگ کے دوران تمام ٹیموں کو 3 دن آرام ملے گا ۔ راؤنڈ رابن مرحلے کی 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر میچ میں کھیلیں گی، دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2 میں مقابلہ کرے گی۔ سنسنی خیز فائنل 9 دسمبر 2023 بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کے ٹکٹ اب صرف 10 درہم میں دستیاب ہے جسے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے۔