پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ سمیت نوری اور عارف لوہار اپنے فن کا جلوہ بکھریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، تقریب کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کرکٹ کیلئے 3:30 بجے کھول دیئے جائیں گے۔پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ میزبان لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔