عدالتی حکم پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی بولی کا عمل معطل

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سول کورٹ اسلام آباد نے اسٹرابیری سپورٹس مینجمنٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عمل کیخلاف پابندی کا حکم جاری کیا اور 18.11.2021 کو انویٹیشن ٹو بِڈ (EOI) کے آپریشن اور اس کے نتیجے میں مقامی اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی خریداری کے عمل کو معطل کر دیا۔ پاکستان میں ایشین اسٹائل اور سرکل اسٹائل کبڈی لیگز کے مالک اسٹرابیری سپورٹس کی مینجمنٹ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اس کے ساتھ معاہدہ کیا اور اس معاہدہ کی روح سے تکنیکی طور پر پاکستان کبڈی فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کچھ ذمہ داریوں کی بھی پابند ہے۔ درخواست میں دعوی کیا گیا کہ معاہدے کی تکنیکی نوعیت کے مطابق بولی کے لیےپیش کیا گیےدعوت نامے اور خریداری کے عمل کا بنیادی مقصد پاکستان کبڈی فیڈریشن کااسٹرابیری اسپورٹس مینجمنٹ کے معاہدوں کی خلاف ورزی کرنا اور اسٹرابیری اسپورٹس مینجمنٹ کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کو متاثر کرنا ہے۔
سٹرابیری سپورٹس مینجمنٹ کے موقف کو درست مانتے ہوئے عدالت نے مورخہ 04-12-2021 کوپاکستان کبڈی فیڈریشن کے خلاف پابندی کا حکم جاری کیا اورکبڈی کی ترقی کے لیے مقامی اور بین الاقوامی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے 18.11.2021 کو انویٹیشن ٹو بِڈ (EOI) کے آپریشن اور اس کے نتیجے میں پاکستان کبڈی کی خریداری کے عمل کو معطل کر دیا۔
اسٹرابیری اسپورٹس مینجمنٹ کے پاس ایشین اسٹائل اور سرکل اسٹائل کبڈی لیگز کے مالکانہ حقوق ہیں جس کے تحت اس نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کی معاونت سے ایشین اسٹائل کبڈی کے پہلے سیزن کا “سپر کبڈی لیگ “ کے نام سے کامیابی سے انعقاد کیا تھا۔ سپر کبڈی لیگ کو قومی ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کیا گیا جس سے کبڈی لیگ کو بین الاقوامی سطح پر بے حد پذیرائی ملی