لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے آٹھویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آغا سلمان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس ہیلز 21، فہیم اشرف 20، کولن منرو 20، جورڈن کوکس 19، عماد وسیم 9، کپتان شاداب خان 2، اعظم خان 1 جبکہ رWمان رئیس 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔حنین شاہ 2 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد اور محمد وسیم جونئر نے 3، 3، عقیل حسین نے 2 اور ابرار احمد اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم کمبینیشن کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔عبید شاہ کی جگہ حنین شاہ اور ٹائمل ملز کی جگہ رومان رئیس ٹیم کا حصہ بن گئے۔