بابراعظم کی سنچری، پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔صائم ایوب 38، پال والٹر 19 اور آصف علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے 2، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔رواں ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اپنے 4 میچز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میچز کھیل چکی ہے۔پشاور زلمی کو دو میچز میں شکست اور دو میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی اور دو میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ خان، روومین پاول، آصف علی، پال والٹر، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاداسلام آباد یونائیٹڈ: حیدر علی، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، تیمل ملز