شارجہ: پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں سری لنکا کو باآسانی شکست دے کر عالمی چیمپین بن گیا۔شارجہ میں کھیلے گئے ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے باسط عباسی نے 62 اور فیضان خان نے 28 رنز بنا کر ٹیم کی جیت بنیاد رکھی۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے ورلڈ کپ کے فائنل میں باآسانی 88 رنز سے کامیابی سمیٹی، پاکستان کے فاسٹ باؤلر جبار علی اور منظور خان بالترتیب دو اور چار اوورز کرائے اور 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آج رات 11 بجے لاہور پہنچے گی۔