کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، کوالیفائر میچ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل آئیں گی۔نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔آج کے میچ میں ہارنے والی ٹیم کو کل کوئٹہ اور اسلام آباد کے مابین ہونے والے ایلیمنیٹر ون میچ کی فاتح ٹیم سے ایلیمنیٹر ٹو میں مقابلہ کرنا پڑے گا اور یہاں جو ٹیم فاتح ہوئی وہ آج کا کوالیفائر میچ جیتنے والی ٹیم سے فائنل میں ٹکرائے گی۔ملتان سلطانز لیگ مرحلے میں اپنے دس میچوں میں سے سات جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست رہی ہے جبکہ پشاور زلمی کو اپنے دس میں سے چھ میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔