پی ایس ایل9؛ ٹاپ 5 فلاپ کرکٹرز کون سے رہے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ رہی تاہم ٹورنامنٹ میں کئی مقامی اور غیر ملکی کرکٹرز بری طرح ناکام ہوئے۔
ٹاپ پانچ کرکٹرز! جو ایونٹ میں کوئی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہے
ایلکس ہیلز
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کا رواں پی ایس ایل سیزن نہایتی مایوس کن رہا، انہوں نے 14.8 کی اوسط کے ساتھ 124 کے اسٹرائیک ریٹ سے محض 148 رنز بنائے۔
شان مسعود
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو ٹورنامنٹ میں اپنی فارم حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے، انہوں نے 10 اننگز میں 15.8 کی اوسط اور 105 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ محض 158 رنز بنائے۔
محمد حارث
فہرست میں اگلا نمبر پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا ہے جو اپنے ٹیلنٹ کا فائدہ اُٹھانے میں ناکام رہے، انہوں نے 10 اننگز میں 15.7 کی اوسط اور 132 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 142 رنز بنائے۔
ریلی روسو
راوں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹررز کی جانب سے کپتانی کے فرائض نبھانے والے ریلی روسو بھی کسی میچ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، بائیں ہاتھ کے بیٹر نے 10 اننگز میں 16.4 کی اوسط اور 107 اسٹرائیک ریٹ سے 148 رنز بنائے۔
سرفراز احمد
سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کا ٹائٹل جیتنے والے سرفراز احمد کی کارکرگی میں غیرتسلی بخش رہی، انہوں نے رواں سیزن میں 5 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں 5.5 کی اوسط سے محض 22 رنز بنائے۔
محمد نواز
کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد نواز نے 8 میچز کھیلے اور 6 اننگز میں بیٹنگ کی تاہم وہ تین ہندسوں کو چھونے میں ناکام رہے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 88 رنز بنائے جبکہ محض 2 ہی وکٹیں حاصل کرسکے۔