پاکستان کرکٹ ٹیم 5 سال بعد تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز کی میزبانی آئرش بورڈ کرے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کا حصہ ہیں، آئرلینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جو اپریل میں شیڈول ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی20 سیریز سال 2018 میں کھیلی گئی تھی۔سال 2020 میں آئرلینڈ کیخلاف دو میچز کی سیریز شیڈول تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی تھی۔