لاہور: چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔قبل ازیں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئیں۔ عرفان نیازی کی جگہ عماد وسیم، محمد رضوان کی جگہ فخر زمان اور ابرار احمد کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بینچ پر بیٹھنے والے محمد عامر اور زمان خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بھی لاہور میں 27 اپریل کو شیڈول ہے۔
دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون:
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر، زمان خان نیوزی لینڈ: ٹام بلنڈیل (وکٹ کیپر)، ٹم رابنسن، ڈین فاکس کرافٹ، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، مائیکل بریسویل (کپتان)، جوش کلارکسن، ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، ولیم او رورک