آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے میچ سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے امریکا میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں، وہ امریکا کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔کپتان نے کہا کہ آل راؤنڈر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ میچز میں کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔۔میگا ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر کوئی جلد بازی نہیں کرسکتے، عماد ہماری ٹیم کے اہم رکن ہیں۔ خواہش ہے کہ جلد انجری سے مکمل صحتیاب ہوجائیں، اس لیے فوری کھلانے کا رسک نہیں لے رہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کل 6 جون کو امریکا کیخلاف میدان میں اُترے گی۔