لاہور: پاکستان کے آل راؤنڈر عامر جمال بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہرہو گئے ہیں۔ عامر جمال رواں سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ عامر جمال کی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔ عامر جمال کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بہتر بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے شان مسعود کو کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ عبداللہ شفیق ،بابر اعظم ،خرم شہزاد،میر حمزہ،محمدعلی، محمد ہریرہ اور محمد رضوان اسکواڈ میں شامل ہیں۔ نسیم شاہ،صائم ایوب،سلمان علی آغا،سرفراز احمد اور شاہین آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔