قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم کی 2 ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو گروپس میں تقسیم کردیا۔ڈومیسٹک ایونٹ چیمپئینز ون ڈے کپ کے سلسلے میں فیصل آباد میں اسٹالینز کے ٹریننگ سیشن کے دوران بابراعظم کو دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔ایک موقع پر کپتان بابراعظم، شعیب اور دیگر کھلاڑیوں سے ملنے ایک نوجوان بچہ جنگلا گود کر اسٹیڈیم کے اندر آگیا اور بابر کیساتھ فون پر تصویر کھینچوا کر واپس لوٹا۔اس موقع پر بابراعظم نے ننھے فین کیساتھ تصویر بنوائی اور خوشگوار موڈ میں دیکھائی دیے جبکہ ٹیم کے مینٹور شعیب ملک نے گارڈ کو بچے کو روکنے سے منع کیا۔دوسری جانب ایک اور ویڈیو میں بابراعظم کیساتھ فین کندھے پر ہاتھ رکھ تصویر بنوانے کا منتظر تھا تاہم انہوں نے اسکا ہاتھ جھٹک دیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔کچھ فینز نے کا کہنا ہے کہ دیگر کرکٹرز کے گراؤنڈ میں موجود ہونے کی وجہ سے بابراعظم نے بچے کیساتھ تصویر بنوائی اور اچھا سلوک برتا جبکہ اسکے برعکس جہاں کوئی سینئیر کرکٹر یا کھلاڑی موجود نہیں تھا وہاں بابراعظم نے اپنے مداح کیساتھ ناروا سلوک کیا۔خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز سے قبل امریکا میں قومی کرکٹرز نے ایک تقریب میں 25 ڈالر کے عوض مداحوں کیساتھ ملاقات اور تصاویر بنوائی تھیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔