راولپنڈی :انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو ناقص پرفارمنس کے بعد بھی پلئینگ الیون میں رکھا گیا ہے۔قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود