عالمی باکسرذوالقرنین خان کی ممبر کشمیر جرنلسٹ فورم سردار آصف حسین نور سے ملاقات

یواے ای (بیوروپوٹ) میری خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے اندر باکسنگ کے کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے آزاد کشمیر کے اندر بھی، اسپورٹس کمپلیکس ہونی چاہیے جہاں پر نوجوانوں کو سیکھنے کا زیاد ہ سے زیاد موقع ملے ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر کے زولقرنین خان عالمی باکسر نے گزشتہ روز دبئی میں ممبر کشمیر جرنلسٹ فورم سردار آصف حسین نور کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے کیایاد رہے کہ وہ اجکل دبئی میں ہیں اور حالیہ دنوں میں اپنے ملک کی طرف سے نمانیدگی کرتے باکسنگ کے مقابلے میں فتح حاصل کی انھوں نے کہاک کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ میں عالمی مقابلے جیت کر اپنے ملک اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ یہ کامیابی کا سلسلہ جاری و ساری رہے

انھوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کھیل کی دینا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں میں اس وقت بھی پاکستان کے اندر باکسنگ کی ٹیم کو ٹرینگ دے رہا ہوں انشااللہ امید ہیک کہ آنے والے وقتوں میں نوجوان باکسنگ کے میدان میں بہتر سے بہتر پرفامس کریں گے انھوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر بھی کراٹے فیڈریشن قائم کی جائے انھوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ آزادکشمیر کے نوجوان بہت مضبوط ہوں جب ایسی فیڈریش ہوں گے میں یقین سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی صلاحتوں کا لوہا منواہیں گے اپنے ملک کانام روشن کریں گے