آسٹریلیا نے24سال بعد دورہ پاکستان کے لئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا

کینبرا: دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا نے 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی 18رکنی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔دورہ پاکستان میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان اسٹیواسمتھ ہوں گے۔آسٹریلیوی اسکواڈ کے دیگرکھلاڑیوں میں ایشن ایگر، بولینڈ، کیری،کیمرون گرین، ہیرس، ہیزل ووڈ،ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،عثمان خواجہ ، لبوشین،ناتھن لائن، مارش،مایئکل نیسر، اسٹارک،سویپسن اور وارنر شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ٹیسٹ ٹیم اورمتعلقہ اسٹاف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان روانہ ہوگا جبکہ وائٹ بال کے اسکواڈ کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ون ڈے اورٹی 20 میچز کے لئے آسٹریلوی ٹیمیں دورے کے وسط میں پاکستان جائیں گی۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔