کرکٹ کیلئے بہترین خدمات پرپاک کشمیر کمیونٹی ‘اے آر سپورٹس کمپنی دوبئی کی نیئر شہزاد عباسی کو خصوصی شیلڈدیدی گئی
یواے ای (بیورورپوٹ) دوبئی پاک کشمیر کمیونٹی اور،اے آر سپورٹس کمپنی دوبئی، کے زیر اہتمام۔ ایک تقریب منعقدہ کی گئی جس میں پاکستانی انڈین اور بنگلادیش کے سپورٹس آرگناہزر اور کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں کشمیر یوناٹینڈ کے سی ای او نئیر شہزاد عباسی۔ کو ان کی کرکٹ کے لیے اعلی خدمات پر، اے آر سپورٹ دوبئی، کی طرف سے خوبصورت شیلڈ پیش کی گئی سردار نیئر شہزاد عباسی کی خدمات کو سرا گیا اس موقع پر پروگرام کے م منتظمین ریحان کشمیری،عدنان خان، سردار طاہر صادق، نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پرئمیر لیگ میں نیئر شہزاد عباسی نے اوورسیز کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے کھلاڑیوں کو ہر فورم پر موقع فراہم کیا تاکہ نوجوان اپنی صلاحتوں کی بہتر سے بہتر طریقے سر پرفارمس کر سکیں انھوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے نئیر شہز اد عباسی نے سپورٹس اور خاص کر کے کرکٹ جو آزاد کشمیر کے اندر جس طرح سے پرمونٹ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے
ا س پر ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پر سردار نیئر شہزاد عباسی نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ میں سب سے پہلے،اے آر سپورٹس کمپنی کے منتظمین ریحان کشمیری،عدنان خان، سردار طاہر صادق سمیت سب کا بہت بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں بولا کر عزت بخشی ہے انھوں نے کہاکہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جس نوجوان کے اندر صلاحت ہے جو اچھا سپورٹس مین ہے میں نے ہر فورم پر بات کر کے اس کو آگے لانے کی کوشش کی ہے اور آنیدہ بھی یہی کوشش ہے کہ نوجوان جہاں سے ہوں جو کرکٹ کے میدان میں کچھ کر نے کی صلاحت رکھتے ہیں ان کو موقع دیا جائے اسی طرح کے مواقع ملنے سے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا انھوں نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ حکومت آزادکشمیر حکومتی سطح پر کرکٹ اکیڈمی کھولے تاکہ وہاں نوجوانوں کو ٹرینگ دی جائے وہاں سے نوجوان سیکھ کر آگے ہیں ہماری کوشش ہوگی آنے والی KPLپہلے سے زیادہ بہتر سے بہتر انداز میں کرائی جاڪئے