پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب اور اعلان ویسٹ انڈیز کرکٹ کی طرف سے رضامندی کے بعد پی سی بی کی باقاعدہ اعلان کرےگا، تاہم پی سی بی حکام نے ملتان کرکٹ اسٹیدیم کی انتطامیہ کو میچز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ای میل کردی گئی ہے جبکہ ملتان میں میچز کے لیے حکومتی کلیرنس کے بعد اعلان متوقع ہے۔ نجی ٹی کے مطابق پی سی بی ترجمان کا موقف تھا کہ ملتان میں میچز کے لیے ابھی تک حکومتی ایڈوائس نہیں ملی تاہم جلد کسی پیشرفت کی امید ہے۔دوسری جانب براڈ کاسٹرز کو بھی ملتان میں ہی اپنا سیٹ اپ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔میچز سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے اور رات 12 بجے تک ختم ہوجائیں گے۔