لاہور: پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آج صبح وطن واپس روانہ ہوگئی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق مہمان ٹیم ملتان سے خصوصی طیارے کے ذریعے صبح اسلام آباد پہنچی جہاں سے اس نے اپنے دیس کی اڑان بھری۔ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، ملتان کی سخت گرمی نے مہمان کھلاڑیوں کو خاصا پریشان کیا، تاہم اس کے باوجود انہوں نے مضبوط حریف پاکستان کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔پاکستان نے سیریز کے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دی تھی۔ آل راؤنڈر شاداب خان نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جو انکے کیریئر کی بہترین اننگز تھی۔