شاہد آفریدی نے کشمیر پرئمیر لیگ کی نئی فرنچائز جموں جانباز کو جوائن کرلیا

دبئی(نمائندہ خصوصی)شاہد آفریدی کی جموں جانباز مالک غلام حسین، فرنچائز کے ہیڈ کوچ ریاض آفریدی اور ڈئرایکٹر جموں جانباز نوید احمد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی تو کوئی آئے یا نہ آئے، شاہین شاہ آفریدی متعارف کرادیاہے،جموں جانباز جوائن کرنے کے بعد شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے پلئرز کیلئے کوچنگ کی نہیں بلکہ منجمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ کوچنگ انڈر 19 تک ہوتی ہے، قومی ٹیم میں پرفارمنس دیکھانی ہوتی ہے، کرکٹ کیلئے جنوں و عشق ہونا چاہے، ہم بسوں میں دھکے کھا کر اور لٹک کر میدان پہنچتے تھے، شاہد آفریدی نے کرکٹ کے ابتدائی دنوں کی یادوں کو دہرایا‘انہوں نے کہاکہصبح میچ ہے تو رات میں کٹ پہن کر سو جایا کرتے تھے، کرکٹ لیگز کھیلو سکتا ہوں مگر ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا ہے، کمر کا دور ایکسر سائز سے ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہوں تاکہ سرجری نہ کرانی پڑے، کشمیر پرئمیر لیگ میں بیٹنگ کروں گا اگر سامنے اسپنرز بالنگ کرانے آئے، دو چار میچز ہی کھیل سکتا ہوں، پورا ٹورنامنٹ کھیلنا تو فٹنس کی وجہ سے ممکن نہیں ہوگا