کشمیر یونائیٹڈ گلوبل کے سی ای او نیر شہزاد عباسی ماڈل اور پروڈیوسر عظیم ڈار سے ملاقات

دبئی (نمائندہ خصوصی)کشمیر یونائیٹڈ گلوبل کے سی ای او نیر شہزاد عباسی کی پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور میوزیشن ‘ٹک ٹاکر ؛ فلم ساز فنکار ؛ماڈل اور پروڈیوسر عظیم ڈار سے ملاقات !اس موقع پر نیر عباسی نے عظیم ڈار کو کشمیر یونائیٹڈ گلوبل کی طرف سے شرٹ پیش کی اور نیر عباسی نے کہا کہ عظیم ڈار ھمارے قومی ہیرو ہیں جو پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر کشمیر یونائیٹڈ گلوبل کے بورڈ آف گورنرز اور کشمیر یونائیٹڈ گلوبل کی مینجمنٹ نے کشمیر یونائیٹڈ گلوبل کے لیے عظیم ڈار کو برانڈ امبسڈر کے طور پر بھی نامزد کیا ۔۔۔عظیم ڈار نے نیر عباسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیر یونائیٹڈ گلوبل کا برانڈ امبسڈر بننا میرے لئے اونر کی بات ہے ۔نیر عباسی نے کرکٹ کے لئے بے شمار خدمات ہیں جس پر میں نیر عباسی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آیندہ بھی اسی طرح اسپورٹس میں اپنا کردار ادا کرتے رہے گے ۔۔عظیم ڈار نے نیر عباسی کو USA کا ویزا بھی دیا تا کہ USA میں سلیبریٹی لیگ میں بھی اپنی خدمات دیں سکیں ۔۔