کارڈف میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹوں پر 207 رنز بنائے ریزا ہینڈرک 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریلی روسو نے 96 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلش بلے باز شاندار کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 17ویں اوورز میں 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی بیئرسٹو نے 30 جبکہ جوزبٹلر نے 29 رنز بنائے جنوبی افریقہ کی طرف سے تبریز شمسی اور اینڈی پھلکوائیو نے تین تین جبکہ نگیدی نے دو وکٹیں حاصل کیں