نیوزی لینڈ کی سکاٹ لینڈ کے خلاف 102 رنز سے فتح

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی سکاٹ لینڈ کے خلاف 102 رنز سے فتح
ایڈنبرا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونئٹی میچ میں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 254 رنز بنائے نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ سب سے بڑا مجموعہ ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ پانچواں بڑا مجموعی سکور ہے کیویز کی طرف سے مارک چپمین نے 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 83 جبکہ بریسویل نے 25 گیندوں پر 61 رنز بنائے یاد رہے مارک چپمین ہانگ کانگ کی طرف سے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں 255 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 152 رنز بناسکی تینوں میچز کی سیریز میں کیویز کو 2/0 سے واضح برتری حاصل ہے