یوم آزادی پاکستان کی تقریبات عروج پر ‘پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام یوم آزادی سپر 6کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
دبئی (رپورٹ:سہیل خاور )یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کے زیر انتظام "یوم آزادی سپر 6 کرکٹ ٹورنامنٹ ” کی تیاریاں عروج پر اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا اہتمام دوبئی ایسوسی ایشن میں کیا گیا ،
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل اکرم صدر پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی، شاہد السلام، زاہد حسین ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر۔ابوبکر امتیاز ڈائریکٹر
سپورٹس، داؤد شریف ڈائریکٹر ایجوکیشن، محمد رضوان شریف، خالد امتیاز، راجہ امجد کبیر صدر پاک چنار ونگ ،شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز،کپتانوں اور کہلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی آغاز کرتے ہوئے ابوبکر امتیاز نے بتایا کہ سپر آزادی کرکٹ کپ 22 ہر سال کی طرح جشن آزادی کی تقریبات کے ساتہ 12 سے 13 اگست جوش و خروش سے بڑے پیمانے پر منعقد کیا جا رہا ہے
اس ٹورنامنٹ میں بہترین 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپوں میں ہر ٹیم ایک دوسرے سے میچ کہیلے گی گروپ کی دو بہترین پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل، سیمی فائنل، ناک آوٹ کی بنیاد پر کہیلیں گی،فائنل 13 اگست کو فائنل کہیلا جائے گا ،ونر ،اور رنر کو ٹرافی کے ساتہ ساتہ کیش انعامات بہی دیئے جائیں گے،
اس ٹورنامنٹ میں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر کمیونیٹی کے کہلاڑی بہی حصہ لیں گے،ہم پاکستان کا دیار غیر میں مٹبت امیج پیش کرنا
چاہتے ہیں، کہیل کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان مٹبت سرگرمیوں کے ساتہ اپنے آپ کو مصروف رکہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ایک ادارہ ہیں اپنے ذرائع سے محدود لوگوں تک اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں میڈیا ہمارا ساتہ دے تاکہ یہ مثبت پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے، پاکستان کا مثبت امیج دیگر اقوام تک پہنچے،
ڈاکٹر فیصل اکرم نے بتایا، کہ پاکستانی ایسوسی ایشن دوبئی سماجی، فلاحی،میڈیکل اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتہ ساتہ سپورٹس کے فروغ کے لئے اہم رول ادا کر رہا ہے یہ منی پاکستان ہے یہاں کی سرگرمیوں میں سب پاکستان حصہ لیں یہ آپ کا اپنا گہر ہے متحدہ عرب امارات حکومت نے ہمیں تمام سہولتیں میسر کی ہوئی ہیں، یواے ای کے قوانین کے اندر رہ کر اپ سب یہاں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اس موقع پر ڈاکٹر فیصل اکرم نے ڈرا کے ذریعے کہلاڑیوں میں رنگین کٹیں تقسیم اور ٹرافی کی رونمائی بہی کی گئی