آزادکشمیر کے مایہ ناز کرکٹر نیئر شہزاد عباسی کشمیر پریمیئر لیگ کے کوآرینیٹر اور سیز مقرر

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی )آزادکشمیر کے مایہ ناز کرکٹر نیئر شہزاد عباسی کشمیر پریمیئر لیگ کے کوآرینیٹر اور سیز مقرر۔ کرکٹ حلقوں کی جانب سے صدر کے پی ایل اور سی ای او چوہدری شہزاد کو اس اقدام پر مبارک باد۔ نیئر شہزاد عباسی کا کے پی ایل کا حصہ بنا خوش آئند قرار۔سی ای او کشمیر پریمیئر لیگ چوہدری شہزاد اختر نے کہاہے کہ نیئر شہزاد عباسی کی کشمیر سمیت دنیا بھر میں کرکٹ خدمات کو دیکھتے ہوئے انھیں کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیئر شہزاد عباسی جیسے تجربہ کار لوگوں سے کے پی ایل کو مزید کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔ کشمیر یونائیٹڈ گلوبل کے سی۔ای۔او۔چیف کواڈنٹیر اوورسیز نیئر شہزاد عباسی نےKPLسیزن ٹو کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں KPL مینجمنٹ کا بلخصوص صدر KPL ملک عارف اور چودھری شہزاد کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ایک بار پھر میرے اوپر اعتماد کیا اور مجھے اپنی مینجمنٹ ٹیم کا حصّہ بنایا۔انھوں نے کہاکہ الحمداللہ! اللّہ پاک کا شکر گزار ہوں جس نے عزت دی۔ انھوں نے کہا کہ میں تمام اپنے کشمیری بھائیوں دوستوں؛ کشمیری پلیئرز؛سپورٹس آرگنائزرز؛ سپورٹس لوورز اور بلخصوص اوورسیز کشمیری کمیونٹی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر وقت مجھے بھرپور سپورٹ کیا اور حوصلہ افزائی کی۔انھوں نے کہا کہ جس طرح KPL کا پہلا ایڈیشن بہترین رہا پوری دنیا میں KPL نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور ایک برانڈ کی شکل میں سامنے آئے۔انشاء اللّہ دوسرا ایڈیشن اس سے زیادہ شاندار ہو گا اور اسے بھرپور کامیاب بنائیں گے۔