پاکستانی نژاد سکندر رضا کی مسلسل دوسری سنچری

سکندر رضا کی آل راؤنڈر پرفارمنس زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی
سکندر رضا مسلسل دو میچز میں ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے دو مسلسل سنچریز کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ رہنے والے بلے باز بن گئے بنگلہ دیش نے تمیم اقبال کے 50 اور محموداللہ کے 80 رنز کی مدد سے 9 وکٹوں پر 290 رنز بنائے تھے سکندر رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں لیں 291 رنز کا ہدف زمبابوے نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 47٠3 اوورز میں پورا کرلیا زمبابوے کی طرف سے وکٹ کیپر بیٹر چکبوا 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سکندر رضا نے 117 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی