شارجہ: ایشیا کپ 2022 کے چھٹے اور اہم میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے۔
کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے، میچ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
پاکستان
کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی۔
ہانگ کانگ
کپتان نزاکت خان، بابر حیات، یاسیم مرتضیٰ، کنچت شاہ، اعزاز خان، اسکاٹ میک کچنٹ شاہ، ذیشان علی، ہارون ارشد، احسن خان، ایوش شکلا، محمد غضنفر۔