دبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوگیا جبکہ 6 اوورز میں 49 رنز بنا لیے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیا کی ہیں۔
پاکستان
کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حسن علی، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد حسنین۔
سری لنکا
دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا۔