ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے نیدر لینڈز کو باآسانی 56 رنز سے ہرادیا

ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گیارویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو باآسانی 56 رنز سے شکست دے دی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور بھارتی اوپنر کے ایل راہول ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے تاہم روہت شرما نے 53 اور ویرات کوہلی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سوریا کمار یادیو 26 رنز بناکر نمایاں نیدرلینڈز کی جانب سے فریڈ کلاسن اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی آغاز اچھا نہ تھا، آئرش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 123 رنز بناسکی۔ اوپنر وکرم جیت سنگھ ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم میکس او ڈاؤڈ اور ڈی لیڈز نے 16، 16 رنز اسکور کیے لیکن بڑی پارٹنرشپ کرنے میں ناکام رہے۔دیگر بلےبازوں میں کولن ایکرمین 17، ٹام کوپر 9، ٹم پرنگل 20، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 5 اور فریڈ کلاسن بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھےبھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے، بھنشور کمار، ارشدیب سنگھ اور ایشون نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔