آمدہ بلدیاتی انتخابات 2022 آزادانہ، منصفانہ ضابطہ اخلاق کی پابندی ضروری ہے‘بدر منیر

ہجیرہ /راولاکوٹ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پونچھ بدرمنیر نے کہا کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات 2022 کے آزادانہ، منصفانہ اور پر امن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی پابندی ضروری ہے اور اس سلسلہ میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو بہر صورت یقینی بنایا جائے گا. امیدواران، سیاسی جماعتوں، کارکنان اور سرکاری ملازمین سب کے لیے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کر کے کی صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہے. انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران خود اور اپنے سپورٹرز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنائیں سرکاری محکمہ جات کے آفیسران اور سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران بلدیاتی الیکشن میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے تعاون کریں تاکہ الیکشن کو صاف شفاف اور پرامن بنایا جا سکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل ہجیرہ میں ڈسٹرکٹ کونسلر کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کو بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق پر بریفنگ کے بعد کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پونچھ کے الیکشن سیل کے انچارج اور آفیسر مال پونچھ سید یاسر گردیزی، اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ، سرکاری آفیسران سمیت دیگر بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جو ضابطہ اخلاق مقررکیاگیاہے اس کے مطابق عمل درآمد کرکے الیکشن کے دوران سب نے مل جل کر پرامن ماحول رکھناہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین بطور خاص اس ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد یقینی بنانے کے پابند ہوں گئے۔محکمہ پولیس کو اس ضمن میں اپنی اہم ذمہ داریاں اداء کرنا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیدواران الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق پڑھ کر اس کو زہن نشین کر لیں اور اس کے مطابق ہی اپنی الیکشن مہم چلائیں انہوں نے کہ ضابطہ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کیس الیکشن کمیشن کو ارسال کرتے ہوئے خلاف ورزی پر امیدوار کی تحت ضابطہ سزا کی تحریک کی جائے گی. سرکاری مشینری کو کسی صورت الیکشن کمپین میں استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی