ممبئی: بالی وڈ ایکٹریس ادیتیہ راؤ حیدری نے ساتھی اداکار سدھارتھ کے ساتھ اپنے تعلقات کے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی اداکار سدھارتھ اور ادیتیہ راؤ کے درمیان ریلیشن شپ کی خبریں پچھلے برس سے سرخیوں میں ہیں اور جب سے دونوں نے فلم ’ماہا سمدرم‘ میں ساتھ کام کیا ہے دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جارہا ہے۔ان افواہوں کو تقویت اس وقت بھی ملی جب دونوں سوشل میڈیا پر کسی بھی خاص موقع پر ایک دوسرے کی پوسٹوں پر محبت بھرا اظہار کرتے ہیں۔بھارت کے لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی کی شادی اور فلم ’مانی رتنم پی ایس 1‘ کی تقاریب میں دونوں فنکاروں نے ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ایک تازہ انٹرویو میں جب پدماوت کی اداکارہ سے سدھارتھ کے ساتھ ان کے تعلقات کے متعلق سوال پوچھا گیا تھا ان کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا اور انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس معاملے پر فی الحال کچھ نہیں بولیں گی۔اداکارہ کی طرف سے مسرت بھرا ردعمل اس بات کی تصدیق کررہا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تعلق قائم ہے اور جلد مداحوں کو کوئی اہم خبر سننے کو ملے گی۔