چیٸرمین نیو سحر فاٶنڈیشن آزاد کشمیر راجہ وسیم خان کاکھاوڑہ کے طلبہ و طالبات کیلئے بڑے تعلیمی پیکیج کا اعلان
رنگلہ(نماٸندہ خصوصی )چیٸرمین نیو سحر فاٶنڈیشن آزاد کشمیر راجہ وسیم خان کی طرف سے حلقہ کھاوڑہ کے طلبہ و طالبات کے لیے بڑے تعلیمی پپیکج کا اعلان میٹرک یا انٹر میڈیٹ میں بورڈ میں پہلی 15 پوزیشن میں سے کوٸی پوزیشن لینےپر100,000 روپے دیٸے جاٸیں گے جبکہ یونین کونسل کٹکیر کے تمام طلبا و طالبات میں سے جو بھی نیشنل یونیورسٹی آف ساٸنس و ٹیکنالوجی میں بی ایس سافٹ انجنٸیرنگ یا بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے پر فاٶنڈیشن کی طرف سے 50,000 روپے دٸیے جاٸیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیرمین نیو سحر فاٶنڈیشن آزاد کشمیر راجہ وسیم خان کا نیوبسحر فاٶنڈیشن آزاد کشمیر کے ایجو کیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں حلقہ کھاوڑہ کے طلبا و طالبات کو بہترتعلیم کی فراہمی اور ٹیکنالوجی سے ہم آ ہنگ کرنے کے لیے شاندار پیکج کی منظوری دے دی۔جس کے مطابق حلقہ کھاوڑہ کے تمام تعلیمی اداروں میں سے جو طلبا و طالبات میٹرک یا انٹرمیڈیٹ میں پہلی 15پوزیشن میں سے کوٸی بھی پوزیشن لینے پر نیو سحر فاٶنڈیشن آزاد کشمیر اس طالب علم کو 100,000روپے جبکہ یونین کو نسل کٹکیر میں سے جو طالب علم نیشنل یونیورسٹی آف ساٸنس و ٹیکنالوجی میں بی ایس سافٹ انجینٸرنگ یا بی۔ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کریں گے انہیں فاٶنڈیشن کی طرف سے 50,000روپے دٸیے جاٸیں گے۔ جبکہ اس کے علاوہ دوران تعلم اگر کسی بھی طلبا و طالبات کو مالی مدد کی ضرورت ہو گی وہ بھی نیوسحر فاٶنڈیشن ادا کرے گی۔ راجہ وسیم خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کوموجودہ دور سے ہم آہنگ کیے بغیر دنیا کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے۔نوجوان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ک حثیت رکھتے ہیں ملک ک ترقی کے لیے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہو گا۔ نیو سحر فاٶنڈیش اس حوالے سے مکمل لاٸحہ عمل تیار کر چکی ہے۔