امریکہ : جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردارانور ایڈوکیٹ نے کہا ھے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت پونچھ کے حالات خراب کیے رہے ہیں تاکہ 5اگست 2019 مودی کے آہینی دہشت گردی کی تکمیل کی جاے سکے .ہدایتکار اپنے سہولت کاروں کے ذریع ریاست کا تشخص ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے ایک خونی کھیل کھیلنا چا رھے ھیں .ان سازشوں کا مقابلہ صرف مشترکہ عوامی جدوجہد سے ھی ممکن بنایا جاسکتا ھے .پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک طرف قدرتی وسائل لوٹے جا رھے ھیں دوسری طرف عوام کو غربت جہالت افلاس دہشتگردی لوڈ شیڈنگ کے گھاٹا ٹوپ اندھیرے کی دلدل میں دھکیلا ھوا ھے ان حالات میں مشترکہ عوامی جدوجہد سے ھی ان بیرون اور اندرونی سازشوں کامقابلہ کیا جا سکتا ھے پونچھ میں اپریشن کو روکا نہ گیا تو بیرون ملک میں مقیم ریاستی باشندے یورپ برطانیہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانوں اور اقوام کے دفاتر کے سامنے اجتجاجی مظاہرے کریں گے پاکستانی اسٹبلشمنٹ کا سہولت کار حکومت کے ذریع پندرھویں ترمیم کے ڈرامہ اور ٹورازم اتھارٹی کی آڑ میں اذادکشمیر کے سیاحتی مقامات پر قبضہ کرنا ھے ایک طرف بھارتی مقبوضہ کشمیر میں موجودہ تحریک کے روح رواں اورمزاحمت کی علامت یاسین ملک تہاڑ جیل میں جرت اور اسقامت کے ساتھ اپنی زندگی کی قمیت پر اپنی قوم کی آذادی کی جنگ لڑ رھا ھے اور بھوک ہڑ تال کی وجہ تشویش ناک حالت میں اسے ہسپتال داخل ھے دوسری طرف.. بیس کیمپ ..سہولت کاروں اورآلہ کاروں کا اپنے مفادات اور اقتدار کا.. ریس..کیمپ بن چکا ھے …وقت اور حالات کا تقاضہ ھے کے منقسم اور منتشر ریاست کو جوڑنے کے لیےمشترکہ فکروعمل کو پروان چڑھاتے ھوے سیاسی اور سفارتی محاذپر بھرپور مزاحمتی تحریک کو سانئسی بنیادوں پر استوار کیا جاے اگر حکومت پاکستان نے اپنے سہولت کاروں اور آلہ کاروں کےذریع مودی کی.طرح ریاست کے تشخص کو ختم کرنے کے لیے کوئی مہم جوئی کی تو اس کو بھر پور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ریاست جموں کشمیر کی آذادی پورے برصغیر کی معاشی سیاسی اور دہشت گردی سے اذادی ھو گی ہم آخری سانس تک اپنی بقا شناخت اور شعور کی جنگ لڑیں گے اور دشمن کے اعصاب پر سوار رھیں گے