مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ نون نے الیکشن کمشن کو بلدیاتی انتخابات کے لیے فوج اور رینجرز کسے سیکورٹی لینے کے لیے مکتوب تحریر کر دیا شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ کا مکتوب میں مطالبہ ۔ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی کا کوئی واضع پلان نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن سے امید ہیکہ آزادخطہ کے عوام کی جان و مال کی تحفظ کے امن امان کی صورت حال کے پیش نظر انتخابات پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔