یونین کونسل رنگلہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ‘فہیم فاروق

رنگلہ (راجہ عثمان سلیمان)یونین کونسل رنگلہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔گرلز ہائیر سیکنڈری سکول رنگلہ میں سٹاف کی کمی کو پورا کردیاگیا کمپیوٹر لیب اسسٹنٹ کی تعیناتی کے لیے تحریک کی ہے جلد وزیراعظم کو رنگلہ دعوت دیں گے اور ڈگری کالج کی بحالی رنگلہ نیابت سمیت عوام خواب پورے ہوں۔گے غربی باغ کے دوحلقوں کے لیے کوشش جاری ہے تمام ممبران ضلع کونسل اس حوالہ سے کوشش کریں آٹے کا کوئی بحران نہیں تاہم جہاں کہیں شکایت ہوئی دور کی جاے گا ان خیالات کا۔اظہار نومنتخب ممبر ضلع کونسل رنگلہ راجہ فہیم فاروق کی میڈیا سے گفتگو ان کامزید کہنا تھا کہ ہمیں مسائل کا۔ادراک ہے اور ان مسائل کو حل کریں گے اہلیان رنگلہ سے اور نواحی علاقوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول رنگلہ میں داخل کروایں یہاں سٹاف کی کمی کو دور کردیا گیا ماہر مضامین انگلش سیاسیات اور دیگر مضامین کی خالی نشستیں تھیں وہ پوری کردی ہیں ۔ڈگری کالج رنگلہ کی بحالی میں بھی پیشرفت ہورہی ہے یہاں رنگلہ میں نیابت کا خواب بھی ہورا ہوگا یہاں تعمیر وترقی بھی ہوگی ۔میں حلقہ غربی باغ سے منتخب ممبران ضلع کونسل اور ممبران لوکل کونسل سے گزارش کروں گا کہ وہ اپر اور لوئر بلٹ پر مشتمل دو حلقوں کے لیے ہمارا ساتھ دیں یہ تاکہ یہ۔دوحلقے بنیں اور یہاں کے وسائل اور مسائل حل۔ہوں ۔راجہ فہیم فاروق کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ووٹروں اور آبادی کے تناسب سے حلقہ غربی باغ بڑا حلقہ ہے تو اس کو تقسیم کرکے یہا۔ کے وسائل اور مسائل کو تقسیم کیا جاے ۔ہم یہاں پر آٹے کے مسئلہ پر ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرک فوڈ آفیسر سے رابطہ کیا انہوں نے بتایا ہے کہ آٹے کا کوئی بحران نہیں تاہم۔جہاں۔شکایات ہیں ان کو دور کیاجاے گا ۔ہم نے تمام محکموں کے حکام کو۔مطلع کیا ہے وہ عوام کی۔خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نا کریں کہیں کوتاہی ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے ۔راجہ فہیم فاروق نے مزید کہا جلد رنگلہ میں۔وزیراعظم آزادکشمیر کو مدعو کریں گے آور انشااللہ بڑا پیکج لیکر وزیراعظم رنگلہ کا دورہ کریں ۔وزیراعظم نے عوام خدمت کا جووعدہ کیا اس کو بلدیاتی انتخابات جیسے اہم فیصلے سے ثابت کیا کہ وہ ریاست کے باسیوں کے لیے فکر مند ہیں ۔ہم یہاں روداری محبت علاقے کی تعمیر وترقی کی فضا پیدا کریں گے انتخابات ہوگے اب عوام نے ہمیں منتخب کیا تو اب سیاست کو انتخابات تک چھوڑ کر ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔