رپورٹ(راجہ عثمان سلیمان)لاہور کھکھہ برادری کی بڑی بیٹھک و تعارفی و مشاوراتی اجلاس ۔اجلاس کی مہمان خصوصی دختر راجہ محمد حیدر خان محترمہ زرقہ جاوید راجہ تھیں، صدارت راجہ طارق اور اسٹیج کے فرائض مرکزی کنونئیر راجہ تنسیم اشرف اور راجہ منصف نے مشترکہ طور پر سر انجام دئیے اجلاس میں جانشین بانی صدر راجپوت ایسو سی ایشن راجہ پرویز اشرف، انجنئیر راجہ اعجاز، راجہ ادریس، راجہ عبدالجبار ایڈوکیٹ، راجہ ہشتم ایڈوکیٹ، راجہ ضیافت، راجہ ساجد الیاس، حافظ اکبر، راجہ تصور حنیف، راجہ نصیر، انجنئیر راجہ شہریار پرویز، صحافی راجہ ماجد انور، راجہ رضوان، راجہ ساجد، راجہ عاطف ، راجہ حیدر طاہر، راجہ نعمان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں برادری کے احباب کی شرکت۔مقررین نے اتفاق، اتحاد، یکجہتی کے فروغ کے لئیے جہدوجہد کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آنے والے ایام میں ملک بھر میں موجود کھکھہ برادری کو منظم و یکجا کرنے کے لئیے مزید تعارفی اجلاس منعقد کئیے جائیں گےاجلاس کے اختتام پر صوفی راجہ لطیف خان کی طرف سے بھر پور عشائیہ بھی دیا گیا