آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ہونا خوش آئند ‘سپورٹس کونسلر کو بھی موقع دیا جائے‘نیئر شہزاد عباسی

دبئی(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ہونا خوش آئند ہے ؛ اس میں سپورٹس کونسلر کو بھی موقع دیا جائے ۔۔۔ نیر شہزاد عباسی ۔چیئرمین کشمیر یونائیٹڈ گلوبل و چیف کوآرڈینٹر کشمیر پریمیئر لیگ و کوآرڈینیٹر پشاور زلمی آزاد کشمیر نیر شہزاد عباسی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا ہونا خوش آئند ہے اسکا کریڈٹ وزیر اعظم آزاد کشمیر جناب سردار تنویر الیاس خان صاحب کو جاتا ہے اس پر انکو آزاد کشمیر کی سپورٹس کمیونٹی کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس کونسلر بھی منتخب کیا جائے تا کہ آزاد کشمیر میں سپورٹس کو بہتر بنایا جا سکے اور سپورٹس کے نوجوانوں کو بھی موقع دیا جا سکے ۔جس طرح کسان ؛نوجوان اور خواتین کے کونسلر منتخب کیے جائیں گے اسی طرح سپورٹس کونسلر کو بھی منتخب کیا جانا چاہئے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ سپورٹس ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے۔ پوری دنیا میں تقریباً 200 سے زائد کھیلں کھیلی جا رہی ہیں لیکن آزاد کشمیر آج تک کھیلوں میں بہت پیچھے ہے ۔آزاد کشمیر کے نوجوان کھلاڑی بھی ٹیلنٹیٹ ہیں لیکن ان کو سہولیات کی بے حد کمی ہے ۔ اگر ان کو حکومت کی طرف سے سہولیات فراہم کی جائیں تو آزاد کشمیر کے نوجوان بھی سپورٹس کے میدانوں میں بھی کشمیر کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔کشمیری نوجوانوں کو صرف موقع ملنے کی دیر ہے۔ سپورٹس کے انفراسٹکچر کو بہتر بنانے کی ضررت ہے۔ پوری دنیا میں جہاں جہاں کشمیری آباد ہیں وہاں پر وو نیشنل لیول پر نمایئدگی کرتے ہیں جس کی بہترین مثال میرپور سے تعلق رکھنے والے معین علی اور عادل رشید ہیں اور کوٹلی سے تعلق رکھنے والے کاشف علی ہیں ؛ باغ سے تعلق رکھنے والے راحیل نذیر ہیں ۔آزاد کشمیر میں یونین کونسل اور تحصیل لیول پر گراؤنڈ کا ہونا بہت ضروری ہے کہ کھیلوں میں بہتری لائی جا سکے۔ جب یونین کونسل اور تحصیل لیول پر گراؤنڈ ہوں گے تب ہی یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لا کر آگے بڑھ سکتے ہیں ۔میری وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے گزارش ھیکہ آزاد کشمیر میں یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس کونسلر کو موقع دیا جائے تاکہ سپورٹس میں بہتری لائی جا سکے۔